QR CodeQR Code

متحدہ میلاد کونسل کے وفد کی سی پی او ملتان سے ملاقات، میلاد کے جلوسوں کے حوالے سے تبادلہ خیال 

15 Oct 2020 21:06

ایم ایم سی کے وفد سے ملاقات میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ میلاد النبی(ص) کے جلسوں اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرینگے اور اجازت ناموں میں کوئی نئی ترامیم نہیں ہوگی، میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ اس سال بھی شایان شان طریقے سے میلاد النبی(ص) کے جلسوں اور جلوسوں میں رونق ہوگی، سی پی او حسن رضا اور تمام سیکیورٹی اداروں کا مکمل تعاون کی یقین دہانی پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے متحدی میلاد کونسل کے وفد کے ہمراہ سی پی او ملتان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی، ملک عامر علی وینس، پیر عبدالقیوم قریشی اور صاحبزادہ ملک اشرف شامل تھے۔ ملاقات میں سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ میلادالنبی(ص) کے جلسوں اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرینگے اور اجازت ناموں میں کوئی نئی ترامیم نہیں ہوگی، بارہ ربیع الاول کو ملک بھر سمیت ملتان میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، جلوسوں کے منتظمین سے بھئ گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 892257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892257/متحدہ-میلاد-کونسل-کے-وفد-کی-سی-پی-او-ملتان-سے-ملاقات-جلوسوں-حوالے-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org