0
Thursday 15 Oct 2020 21:25

راشد ربانی پارٹی کا سرمایہ تھے، وہ آخری سانس تک اپنے نظریئے کے وفادار رہے، بلاول

راشد ربانی پارٹی کا سرمایہ تھے، وہ آخری سانس تک اپنے نظریئے کے وفادار رہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی کے کورونا وائرس کے سبب انتقال سے پیپلز پارٹی میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی، وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ، مشیر برائے وزیر اعلیٰ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی، عاجز دھامرہ، وقاص شوکت، ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، سردار نزاکت اور دیگر نے اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جمہوریت کے لئے خدمات اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم راشد ربانی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت میڈیا میں نفاست اور شرافت کے حامل سیاسی کارکن مانے جاتے تھے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحوم راشد حسین ربانی کی موت سے خالی ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پر ہوسکے۔ ساتھ ہی پارٹی رہنماؤں نے مرحوم راشد ربانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 892259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش