0
Thursday 15 Oct 2020 21:30

پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام تائمز۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہزاروں عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف خیرپور ضلع کے 11 مقامات پر اجتماعی گرفتاریوں کے لئے ہزاروں مومنین سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر کنب میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، سلام ان عزاداروں پر جو سید سجاد (ع) کی سنت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر دین خدا کو ضرورت ہے تو عصر حاضر کے حسینی اور کربلائی حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابا گرونانک اور ہولی کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول (ص) کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ محمد نقی حیدری، ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیرپور علامہ صفدر علی ملاح، رئیس نثار علی چانڈیو، رابطہ کونسل کے صدر سید جعفر شاہ نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 892261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش