0
Thursday 15 Oct 2020 21:48

ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکل کا شکار ہے، سید ناصر شیرازی

ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکل کا شکار ہے، سید ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال نے عام آدمی کے رہن سہن کو شدید متاثر کیا ہے، آمدن اور اخراجات میں عدم مطابقت سے مشکلات دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کے کمزور ہونے کی دلالت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کا سارا ملبہ سرمایہ دار طبقے پر ڈال کر حکومت خود کو بری الذمہ نہیں ٹھہرا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، موجودہ حکومت نے اگر حالات پر قابو نہ پایا تو اس کی مقبولیت کا گراف غیر معمولی حد تک گر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکل کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت اپنے انتظامی معاملات کو بہتر بناتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ دے۔ تمام صوبوں کی ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے کہ وہ خورد و نوش اور روز مرہ معلومات کی اشیاء کی قیمتیوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور اگر کوئی مافیا اس میں ملوث ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 892264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش