0
Thursday 15 Oct 2020 21:59

ناروال، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد کی پولیس تشدد سے متاثرہ خواتین سے ملاقات

ناروال، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد کی پولیس تشدد سے متاثرہ خواتین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سربراہ اور ایم پی اے سیدہ زہراء نقوی کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے ایک وفد نے نارووال کا دورہ کیا اور پولیس تشدد کا شکار متاثرہ خواتین سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات عرفا عباس نے وفد کے ہمراہ گلستان زہراء امام بارگاہ نارووال میں ملاقات کی۔ پولیس کے خواتین پر تشدد اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عرفا عباس کا کہنا تھا کہ درندہ صفت پولیس افسر نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کرکے یزیدی فعل انجام دیا اور پولیس کی وردی کو داغدار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک آزاد و خود مختار ریاست اور ایک مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام بالا کو اس واقعے کا نوٹس لے کر مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی، تاکہ ریاست مدینہ کے قیام کی عملی تصویر واضح ہوسکے۔ انپوں نے متاثرہ خواتین کو رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں، واقعے کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور انصاف کی فراہمی تک کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر خواتین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے متاثرہ بچیوں میں کتب اور اسکارف بھی تقسیم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 892265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش