QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ کی پروقار تقریب کا انعقاد

15 Oct 2020 23:03

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور علامہ عابد شاکری نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ ’’یوم حسین علیہ السلام‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد شاکری نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو حق و باطل کا پیمانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دشمن کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے مابین اختلافات ایجاد کرے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دیں اور دشمن کی کسی بھی سازش کا کسی صورت میں حصہ نہ بنیں۔


خبر کا کوڈ: 892277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892277/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-یوم-حسین-کی-پروقار-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org