QR CodeQR Code

جوہری طاقت ہمیشہ ایرانی قوم کے تسلط میں باقی رہیگی، ایرانی جوہری توانائی کمیشن

15 Oct 2020 23:58

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ایک دعوے کے جواب میں ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے بیان کے اندر ایرانی جوہری توانائی کمیشن نے لکھا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں دوراندیشی، ایران کے اسلامی نظام حکومت کا ایک تزویراتی اصول ہے جبکہ جوہری طاقت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایرانی قوم کے تسلط میں باقی رہیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ایک دعوے کے جواب میں ایرانی جوہری توانائی کمیشن نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری سائنسدانوں نے امریکی حکومت کے یکطرفہ اقدامات سے مقابلے پر مبنی ایرانی سپریم لیڈر کے فرمان پر کمر ہمت باندھ رکھی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں دوراندیشی، ایران کے اسلامی نظامِ حکومت کا ایک تزویراتی اصول ہے جبکہ جوہری طاقت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایرانی قوم کے تسلط میں باقی رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران اپنے جوہری توانائی پروگرام کے ذریعے عالمی سکیورٹی کو خطرہ لاحق کر رہا ہے۔ مائیک پمپیو نے قبل ازیں بھی ایک بےبنیاد دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پوری دنیا کے اندر اپنے دہشتگردانہ حملوں اور اپنے جوہری پروگرام کو توسیع دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 892287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892287/جوہری-طاقت-ہمیشہ-ایرانی-قوم-کے-تسلط-میں-باقی-رہیگی-توانائی-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org