0
Thursday 15 Oct 2020 22:07

کوسٹل ہائی وے پر فورسز اور دہشتگردوں‌ میں‌ جھڑپ، 14 سکیورٹی اہلکار شہید

کوسٹل ہائی وے پر فورسز اور دہشتگردوں‌ میں‌ جھڑپ، 14 سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ اس وقت ہوئی، جب دہشتگردوں نے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کا قافلہ سکیورٹی فورسز کی حفاظت پر گوادر سے کراچی جا رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونیوالے 7 جوانوں کا تعلق ایف سی بلوچستان اور 7 سکیورٹی گارڈز شامل ہیں، شہداء میں محمد فواد اللہ، عطاء اللہ، وارث خان، عبدالنافع، شاکر اللہ اور عابد حسین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لائنس نائیک عبداللطیف، سپاہی محمد وارث، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، صوبیدار عابد حسین، نائیک محمد انور، لانس نائیک افتخار احمد اور سپاہی محمد نوید شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش