0
Friday 16 Oct 2020 01:14

ڈالر کی قدر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قدر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں 4 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر کی آمد، جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضوں کی موخر ادائیگی کی مدت دسمبر 2020ء سے بڑھا کر جون 2021ء تک توسیع دینے اور حکومت کی جانب سے ٹیکس ترغیبات اور قرضوں کی سہولت دینے کی اسکیم سے پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے غیر ظاہر شدہ زرمبادلہ کی فروخت بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 163 روپے سے بھی نیچے آگئی ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 62 پیسے کی کمی سے 162 روپے 86 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی 30 پیسے کی کمی سے 163 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے بتایا کہ فائیلرز کو اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے زرمبادلہ کو فارن کرنسی اکاونٹ میں جمع کرانے کی وضاحت، ایف اے ٹی ایف کے مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کوگرے لسٹ سے خارج کرنے کی توقعات بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو تگڑا کررہاہے۔
خبر کا کوڈ : 892294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش