QR CodeQR Code

کراچی میں بیرونی عناصر کی مداخلت نظر انداز نہیں کی جاسکتی، شاہی سید

3 Aug 2011 22:36

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں اے این پی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نزدیک عوام کی جان و مال کے تحفظ سے زیادہ کوئی بات اہم نہیں، پائیدار امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو فری ہینڈ دئیے بغیر شرپسند عناصر کی سرکوبی ممکن نہیں ہے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ غیر ملکی عناصر کی مسلسل مداخلت سے کراچی میں قیام امن میں مشکلات درپیش ہیں، سیکورٹی اداروں کو فری ہینڈ دئیے بغیر شرپسند عناصر کی سرکوبی ممکن نہیں۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کی بدامنی کے معاملات میں بیرونی عناصر کی مداخلت کو نظر انداز نہین کیا جاسکتا، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایسے دہشت گردوں کو حکومت گرفتار کر چکی ہے جو اپنے بیرون ملک نیٹ ورک سے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نزدیک عوام کی جان و مال کے تحفظ سے زیادہ کوئی بات اہم نہیں، پائیدار امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو فری ہینڈ دئیے بغیر شرپسند عناصر کی سرکوبی ممکن نہیں ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور شدت پسندی کی ستائی عوام کو حوصلے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 89233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89233/کراچی-میں-بیرونی-عناصر-کی-مداخلت-نظر-انداز-نہیں-جاسکتی-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org