QR CodeQR Code

شبلی فراز صاحب اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں، مریم اورنگزیب

16 Oct 2020 12:09

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں شبلی فراز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مشکل ہو تو استعفیٰ کا متن بھی مہیا کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز صاحب اسٹیڈیم رات کو ہی بھرنا شروع ہو گیا ہے! اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں۔ مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں شبلی فراز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مشکل ہو تو استعفیٰ کا متن بھی مہیا کیا جا سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ نااہل کرپٹ ٹولے کے خلاف فیصلہ کن ریفرنڈم ہو گا، رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، نواز شریف کے شیر بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے رات گئے گوجرانوالہ میں پنڈال کا دورہ کیا۔ لیگی رہنما عطاﷲ تارڑ نے ٹوئٹر پر رات گئے اسٹیڈیم میں لیگی کارکنوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ وڈیو میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء ﷲ سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں۔ اپوزیشن لیڈر شپ کرپشن بچاؤ کے لیے مجمع اکٹھا کر رہی ہے، فیملی لمیٹڈ کمپنی مال بچانے کے لیے سڑکوں پر آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 892337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892337/شبلی-فراز-صاحب-اپنا-استعفی-لکھنا-شروع-کر-دیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org