0
Friday 16 Oct 2020 12:25

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پہلا پاور شو، جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پہلا پاور شو، جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کو چند گھنٹے باقی رہ گئے، جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، کارکنوں کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اسٹیڈم میں قائدین کے بیھٹنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس لگا دی گئیں ہیں، اسٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔ جناح اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔ ادھر مریم نواز کے گوجرانوالہ روانگی کے موقع پر 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ لیگی رہنما 2 بجے جاتی امراء سے روانہ ہوں گی، مریم نواز رنگ روڈ سے موٹر وے لنک بابو صابو انٹرچینج سے بند روڈ پر آئیں گی۔ لیگی رہنما بند روڈ سے بتی چوک دریائے راوی کو عبور کریں گی۔ مریم نواز شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مریدکے پر استقبال کیا جائے گا۔مریم نواز کا کامونکی میں بھی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کو چن دا قلعہ پر استقبال کر کے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لے کر جایا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 892341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش