QR CodeQR Code

گوجرانوالہ جلسے میں پانی، ماسک، سینیٹائزر مہیا کرینگے، شہباز گِل

16 Oct 2020 12:43

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا وائرس سے حفاظت کے اقدامات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کہتے ہیں کہ آج گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت لوگوں کو پینے کا صاف پانی، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کرے گی۔ یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا وائرس سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 892343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892343/گوجرانوالہ-جلسے-میں-پانی-ماسک-سینیٹائزر-مہیا-کرینگے-شہباز-گ-ل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org