0
Friday 16 Oct 2020 12:43

گوجرانوالہ جلسے میں پانی، ماسک، سینیٹائزر مہیا کرینگے، شہباز گِل

گوجرانوالہ جلسے میں پانی، ماسک، سینیٹائزر مہیا کرینگے، شہباز گِل
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کہتے ہیں کہ آج گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت لوگوں کو پینے کا صاف پانی، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کرے گی۔ یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا وائرس سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 892343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش