QR CodeQR Code

مکران کوسٹل ہائی وے حملہ، شہید اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا

16 Oct 2020 14:25

گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایف سی بلوچستان کے 7 بہادر جوان اور 7 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 14 ایف سی اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہداء کی نمازِ جنازہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایف سی بلوچستان کے 7 بہادر جوان اور 7 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 892358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892358/مکران-کوسٹل-ہائی-وے-حملہ-شہید-اہلکاروں-کی-اجتماعی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org