0
Friday 16 Oct 2020 14:30

ہم جمہوری روایات کے علمبردار ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ہم جمہوری روایات کے علمبردار ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے بڑے بڑے پھنے خان گھومتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نمازِ جمعہ سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب اللّٰہ تعالیٰ زندگی موت کا مالک ہے تو انسانوں کی خوش آمد کیوں کریں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلامی قوتوں کو مذہبی فرقوں میں الجھا دیا جاتا ہے، ہم جمہوری روایات کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات میں سوچنا ہو گا کہ ہم پر حکومتیں مسلط کر دی جاتی ہیں، مذہب کے خلاف، اسلام دشمن قوتوں اور فتنوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہم خیر کی توقع رکھیں تو ہماری سادگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 892359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش