0
Friday 16 Oct 2020 20:55

بھارت میں 7370478 کورونا متاثرین، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

بھارت میں 7370478 کورونا متاثرین، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے، جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہو کر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70348 کورونا متاثرین شفایاب ہوئے جس سے بھارت میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6453789 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید 63371 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7370478 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 892383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش