0
Friday 16 Oct 2020 20:55

پاکستان اور افغانستان نے بھارت سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، راہل گاندھی

پاکستان اور افغانستان نے بھارت سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی کی حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالہ سے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے ہندوستان سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے آج اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک گراف شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ بی جے پی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی ہندوستان سے کووڈ کو کہیں بہتر طریقے سے سنبھالنے کا انتظام کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دو دن پہلے ٹوئٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش جلد ہی فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی بنیاد پر ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس میں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا۔ جس کے بعد حکومت کے ذرائع نے راہل گاندھی کے دعوؤں کو غلط قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 892387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش