0
Friday 16 Oct 2020 18:46

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے جلسے کے اخراجات کی منی ٹریل مانگ لی

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے جلسے کے اخراجات کی منی ٹریل مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے گوجرانوالہ جلسہ کے اخراجات کے حوالے سے منی ٹریل مانگ لی۔ فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ اخراجات ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بتائے یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کورونا کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے، پنجاب کے 2 وزرا کو کورونا ہوگیا ہے، حساس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ایس او پیز اور شرائط کیساتھ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دی، یہ 2 لاکھ روپے ماسک پر بھی خرچ کر دیں، دیکھتے ہیں یہ کورونا ایس او پیز پر کس قدر عمل کرتے ہیں۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مکس اچار پارٹی ہے، بارہ مصالحوں والی چارٹ تو سنی، گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی اب سن رہے ہیں، اس مکس اچار پارٹی میں اقربا پروری، منی لانڈرنگ کے مصالحے بھی ہیں، ان گیارہ مصالحوں میں جعلی ٹی ٹی کی دال چینی بھی ہے، اس میں جعلی اکاونٹس کے لونگ بھی ہیں، یہ مصالحے بڑے تیکھے ہیں، پہلے ہی ان مصالحوں نے پاکستان کی معیشت اور عوام کے معدوں کو السر اور کینسر کیا ہوا، اگر مزید تیکھے مصالحے استعمال کئے تو پاکستان کی معیشت کا معدہ خراب ہوگا۔  
خبر کا کوڈ : 892396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش