QR CodeQR Code

یمنی قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ، متقابل پروازیں صنعاء و عدن میں اتر گئیں

16 Oct 2020 18:49

عرب میڈیا کیمطابق یمنی قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جسمیں انصاراللہ حکومت کیجانب سے 150 اور سابق یمنی حکومت کیطرف سے 200 قیدیوں کو آزاد کیا جانا تھا، کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  انصاراللہ یمن کی اور سابق مستعفی حکومت کے درمیان جاری قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عرب نیوز چینل الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ سابق یمنی صدر منصورہادی کے حامی قیدیوں کی ایک پرواز صنعاء ایئرپورٹ سے اڑنے کے بعد عدن کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی ہے جبکہ ریڈ کراس کی ایک پرواز نے عدن سے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے قیدیوں کو صنعاء پہنچایا ہے۔ المیادین کے مطابق اس مرحلے میں انصاراللہ حکومت کی جانب سے سابق یمنی صدر کے حمایتی 150 جنگی قیدی رہا کئے جانا تھے جس کے عوض منصور ہادی کی مستعفی حکومت کی جانب سے انصاراللہ اور یمنی فوج کے 200 قیدیوں کو آزاد کیا جانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 892397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892397/یمنی-قیدیوں-کے-تبادلے-کا-دوسرا-مرحلہ-متقابل-پروازیں-صنعاء-عدن-میں-اتر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org