QR CodeQR Code

سعودی حکمران یمنی قیدیوں کے اعضاء تک نکال کر بیچ ڈالتے ہیں، فہمی الیوسفی

16 Oct 2020 18:49

عرب نیوز چینل المیادین کیساتھ گفتگو میں یمنی ڈپٹی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں کے اندر نہ صرف بہت سے یمنی قیدیوں کو قتل کر دیا گیا ہے بلکہ متعدد قیدیوں کے جسمانی اعضاء نکال پر بیچ ڈالے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی ڈپٹی وزیر اطلاعات نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی قیدیوں کو نہ صرف اذیت و آذار کا نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ ان میں سے متعدد کو مار بھی ڈالا گیا ہے۔ فہمی الیوسف نے یمنی تاریخ میں سب سے بڑے قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے چند گھنٹوں بعد  عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سعودی جیلوں کے اندر بہت سے یمنی قیدیوں کو قتل کر دینے کے ساتھ ساتھ متعدد قیدیوں کے جسمانی اعضاء بھی نکال پر بیچ ڈالے گئے ہیں۔

یمنی ڈپٹی وزیر اطلاعات نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقابل فریق طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر اعتمادی کی فضا دوسرے فریق کی جانب سے پھیلائی گئی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کسی مفاہمت پر باقی نہیں رہتا اور مذاکرات میں بھی فریبکاری سے کام لیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892398/سعودی-حکمران-یمنی-قیدیوں-کے-اعضاء-تک-نکال-کر-بیچ-ڈالتے-ہیں-فہمی-الیوسفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org