0
Thursday 30 Jul 2009 11:56

تاجکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اسلامی تحریک برائے ازبکستان کے اراکین گرفتار

تاجکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اسلامی تحریک برائے ازبکستان کے اراکین گرفتار
تاجک وزیر برائے امورِ داخلہ عبدو رحیم قہاروف نے بائیس جولائی کو اعلان کیا کہ امورِ داخلہ کے افسران نے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک دہشت گرد گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔
قہاروف نے بتایا کہ یہ گروہ چار افراد پر مشتمل تھا جو تاجکستان اور ازبکستان کے شہری تھے اور ہمسایہ ملک افغانستان میں رہائش پذیر تھے۔ سلامتی کے اداروں کے ایک ذریعے نے بتایا کہ گورنو بدخشاں خود مختار صوبے کے ضلع درواز کی ایک چوکی پر دوشنبہ کی سمت گامزن ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر گاڑی کو روکا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے استفسار کرنے پر گاڑی میں موجود افراد نے بوکھلاہٹ میں جواب دیے اور ان کی گفتگو کے انداز سے بدحواسی جھلک رہی تھی، جس پر اہلکاروں کو شک پڑ گیا اور انہوں نے ان افراد کو حراست میں لے لیا۔ بعد میں پتا چلا کہ گرفتار شدہ تمام افراد انتہا پسند اسلامی تحریک برائے ازبکستان (آئی ایم یو) کے سرگرم اراکین تھے جنہوں نے افغانستان اور پاکستان میں اتحادی افواج کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ وہ اسلامی تحریک برائے ازبکستان کے سربراہ طاہر یلداشیف کی درخواست پر تاجکستان میں دہشت گرد حملے کرنے آئے تھے۔ گرفتار شدہ افراد نے گورنو بدخشاں کے خود مختار صوبے کے دارالحکومت خوروگ میں ایک فلیٹ کرایہ پر لے رکھا تھا۔ ان کے قبضے سےآتشیں ہتھیار، دستی بم، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور جدید ٹیلی مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 8924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش