QR CodeQR Code

اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے، عثمان بزدار

16 Oct 2020 19:08

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے، پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے، پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے، پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں، اب بھی ساتھ نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے، اپوزیشن جو مرضی کر لے، عوامی خدمت کا سفر رواں دواں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سر اُٹھا رہی ہے، احتجاجی سیاست کرنیوالے عناصر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے مرض بڑھ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892400/اپوزیشن-کی-کوئی-سمت-ہے-نہ-ان-کو-سمجھ-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org