0
Friday 16 Oct 2020 19:45

کشمیر کے تمام اضلاع میں بنا کسی امتیاز کی مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، منوج سنہا

کشمیر کے تمام اضلاع میں بنا کسی امتیاز کی مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام اضلاع کی بنا کسی امتیاز کے مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ زوجیلا کے بعد جموں کشمیر کے لئے مزید سات ٹنلیں تعمیر کی جا رہی ہے اور ان پر مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسانوں کے لئے راحت پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی والے نرخوں پر کسانوں کو 500 ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ راج بھون سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں اپنے وعدے پر عزم ہوں کہ میں بلا امتیاز جموں کشمیر کے تمام 20 اضلاع کی ترقی کو یقینی بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع سے امتیاز نہیں ہوگا اور ہر ضلع میں یکساں ترقی ہوگی۔ 14.15 کلومیٹر لمبی زوجیلا ٹنل جس پر آج سے کام شروع ہوگیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے اس ٹنل کا افتتاح کیا ہے اور یہ ٹنل 7000 کروڑ روپئے میں تعمیر کی جائے گی، جو مقررہ رقم سے 4000 کم ہے جس اس سے پہلے منظور ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دو سالوں میں جموں کشمیر میں مزید سات ٹنل تعمیر کی جائیں گی۔ جس میں ٹینڈرنگ پہلے ہی ہوچکی ہے اور اب دیگر لوازمات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ زمینی سطح پر کام کر رہی ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی وی 3 پروگراموں میں 285 مقامات پر پانچ لاکھ افراد نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر کسانوں کو سبسڈی والے نرخوں پر 500 ٹریکٹر دینے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 892402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش