QR CodeQR Code

ملتان، اختیارات کا ناجائز استعمال، آر پی او نے سب انسپکٹر کو گرفتار کرا دیا، مقدمہ درج 

16 Oct 2020 19:25

ڈی پی او خانیوال نے انکوائری میں سب انسپکٹر کو قصور وار ٹھرایا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آر پی او وسیم احمد خان نے سب انسپکٹر کو فوری گرفتار کرادیا اور اس کے خلاف تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا۔ سب انسپکٹر مسعود کو تھانہ جہانیاں کی حوالات میں بند کر دیا گیا، ملزم سب انسپکٹر کے خلاف اسی کے ڈیوٹی تھانہ میں مقدمہ درج ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر گرفتار کرا دیا، تھانہ جہانیاں میں تعینات سب انسپکٹر مسعود نے قتل کے مقدمہ نمبر119/20 کی ضمنی تبدیل کر دی تھی، مدعی مقدمہ اللہ دتہ زاہد نے آر پی او کو سب انسپکٹر کے خلاف دی گئی درخواست میں مقدمہ کی ضمنی تبدیلی کا الزام لگایا تھا، ابتدائی پوچھ گچھ میں سب انسپکٹر مسعود کا جواب غیرتسلی بخش پاکر باقاعدہ انکوائری کے لئے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کو ذمہ داری سونپی گئی، ڈی پی او خانیوال نے انکوائری میں سب انسپکٹر کو قصور وار ٹھرایا، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آر پی او وسیم احمد خان نے سب انسپکٹر کو فوری گرفتار کرادیا اور اس کے خلاف تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا۔ سب انسپکٹر مسعود کو تھانہ جہانیاں کی حوالات میں بندکر دیا گیا، ملزم سب انسپکٹر کے خلاف اسی کے ڈیوٹی تھانہ میں مقدمہ درج ہوگا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں، رشوت لے کر سائلوں سے ناانصافی ناقابل معافی جرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 892408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892408/ملتان-اختیارات-کا-ناجائز-استعمال-آر-پی-او-نے-سب-انسپکٹر-کو-گرفتار-کرا-دیا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org