0
Friday 16 Oct 2020 19:45

دہلی، کیرالہ اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

دہلی، کیرالہ اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ دہلی، کیرالہ اور مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 702 فعال کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ریاست کیرالہ میں 684 اور مغربی بنگال میں 479 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 378، بہار میں 282، ہریانہ میں 177، ہماچل پردیش میں 134، منی پور میں 126، تلنگانہ میں 112 اور میگھالیہ میں 106 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت دہلی میں 22605، کیرالہ میں 94609، مغربی بنگال میں 31984، چھتیس گڑھ میں 28187 اور بہار میں 11038 ایکٹیو کیسز ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 63371 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 7370468 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 804528 فعال کیسز ہیں اور اب تک 6453779 افراد اس وباء کو شکست دے چکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 892410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش