QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں کنٹرول روم فعال کر دیا

16 Oct 2020 19:33

صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس انعام غنی نے کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے اور اب تک کی جلوسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تمام جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے اور گوجرانوالہ کے مرکزی جلسہ پر مکمل نظر رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں کنٹرول روم فعال کر دیا۔ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا اور اپوزیشن کے گوجرانوالہ میں ہونیوالے جلسہ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرے گا۔ اس کنٹرول روم کو انٹرنیٹ سے منسلک کر کے ضلعی کنٹرول روم سے جوڑا گیا ہے۔ کنٹرول روم پولیس اور اضلاع کی انتظامیہ سے رابطہ کرے گا۔ اپوزیشن کے جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کنٹرول روم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم انٹرنل سکیورٹی حسین بہادر کنڑول روم کےانچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس انعام غنی نے کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے اور اب تک کی جلوسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تمام جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے اور گوجرانوالہ کے مرکزی جلسہ پر مکمل نظر رکھی جائے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر ڈی سی گوجرانوالہ سے فون پر بات بھی کی۔ چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 892411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892411/محکمہ-داخلہ-پنجاب-نے-سول-سیکرٹریٹ-لاہور-میں-کنٹرول-روم-فعال-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org