0
Friday 16 Oct 2020 19:45

 امریکہ بھارت اور اسرائیل کا ناپاک گٹھ جوڑ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، لیاقت بلوچ

 امریکہ بھارت اور اسرائیل کا ناپاک گٹھ جوڑ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان سرکار کی تدبیریں الٹی ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اپوزیشن احتجاج کا آئینی و جمہوری حق رکھتی ہے، حکومت اس آئینی و جمہوری حق کو چھین رہی ہے، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، حالات کا بند گلی میں دھکیلنے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، حکومت کی بحرانوں کا خاتمہ ترجیح ہی نہیں، کھلنڈرے مزاج سیاستدانوں نے سیاسی نظام کا تانا بانا ریزہ ریزہ کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نظریاتی سیاست اور عوام کی خدمت کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جماعت اسلامی بحرانوں کے خاتمہ کیلئے قومی چارٹر کا جلد اعلان کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 لیاقت بلوچ نے بلوچستان قبائلی علاقہ جات کے اضلاع میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور شہید افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل کا ناپاک گٹھ جوڑ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور افغانستان میں امریکی مفادات کیلئے پاکستان میں منظم دہشت گردی، فرقہ واریت اور فساد پھیلایا جارہا ہے، بڑا المیہ یہ ہے کہ حکومت قومی ترجیحات پر قومی قیادت کو متحد کرنے میں ناکام ہے۔
خبر کا کوڈ : 892413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش