QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں مسلح افراد کا نیٹو ٹرالرز پر حملہ، گاڑیاں نذرآتش

16 Oct 2020 20:07

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالر میں موجود نیٹو کی چار گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نذرآتش کر دیا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالرم یں موجود نیٹو کے چار گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نذرآتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالر میں موجود نیٹو کی چار گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نذرآتش کر دیا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے، تاہم گاڑیاں آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892416/خیبر-ایجنسی-میں-مسلح-افراد-کا-نیٹو-ٹرالرز-پر-حملہ-گاڑیاں-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org