QR CodeQR Code

توسیع تنظیم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا دورہ مظفرگڑھ

16 Oct 2020 20:49

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے گھروں سے چل کر امام بارگاہوں میں جانا کوئی جرم نہیں ہے، پنجاب اور سندھ میں عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، جنکی شدید مذمت کرتے ہیں، عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، سندھ اور پنجاب حکومت نے اگر یہ بے بنیاد مقدمات واپس نہ لیے تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ مظفر گڑھ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی اور ترجمان ثقلین نقوی بھی ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مظفر گڑھ شہر کے مختلف علاقوں میں مومنین سے ملاقات کی اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے گھروں سے چل کر امام بارگاہوں میں جانا کوئی جرم نہیں ہے۔

پنجاب اور سندھ میں عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، جن کی شدید مذمت کرتے ہیں، عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، سندھ اور پنجاب حکومت نے اگر یہ بے بنیاد مقدمات واپس نہ لیے تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اُنہیں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں بیس سے زائد افراد پر چہلم میں شرکت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔ علامہ اقتدار نقوی نے اپنے دورے کے دوران ضلع مظفرگڑھ میں یونٹ سازی اور توسیع تنظیم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 892419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892419/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-سیکرٹری-جنرل-علامہ-اقتدار-نقوی-کا-دورہ-مظفرگڑھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org