QR CodeQR Code

کراچی میں مذہبی اسکالر مولانا عادل کے قتل کے خلاف ہڑتال، مظاہرے

16 Oct 2020 21:12

ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی، کراچی علماء کمیٹی کے زور دینے پر تمام تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے آج شہر بھر میں اپنے کاروبار بند رکھے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کی کال کراچی علماء کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی، کمیٹی کی جانب سے امن و امان کی یقین دہانی کراتے ہوئے شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا کہا گیا تھا۔ ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی۔

کراچی علماء کمیٹی کے زور دینے پر تمام تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے آج شہر بھر میں اپنے کاروبار بند رکھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات رہی۔ مزید یہ کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے شروع ہوا، جو لسبیلہ چوک، بنارس چوک، داود چوک اور قیوم آباد سے ہوتا ہوا لی مارکیٹ پر ختم ہوا۔


خبر کا کوڈ: 892430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892430/کراچی-میں-مذہبی-اسکالر-مولانا-عادل-کے-قتل-خلاف-ہڑتال-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org