QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا تین روزہ ڈویژنل کنونشن 28، 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا، مہر عباس 

16 Oct 2020 21:14

چیئرمین کنونشن مہر عباس کے مطابق تین روزہ تقریبات میں اسٹڈی سرکل، حمایت مظلومین جہاں کانفرنس اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن 5، 6، 7 نومبر کو لاہور میں ہو رہا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا 44واں سالانہ تین روزہ ''حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن'' 28، 29، 30 نومبر کو ملتان میں منعقد ہوگا، کنونشن میں ڈویژن بھر سے یونٹس صدور اور اراکین شرکت کریںگے، چیئرمین کنونشن مہر عباس کے مطابق تین روزہ تقریبات میں اسٹڈی سرکل، شب شہداء، حمایت مظلومین جہاں کانفرنس اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن 5، 6، 7 نومبر کو لاہور میں ہو رہا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ڈویژنل کنونشن شروع ہو جائیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 892432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892432/آئی-ایس-او-ملتان-کا-تین-روزہ-ڈویژنل-کنونشن-28-29-30-نومبر-کو-منعقد-ہوگا-مہر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org