0
Friday 16 Oct 2020 21:18

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
اسلام تائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے پیش نظر کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک پلان جاری کردیا۔ پی ڈی ایم کا جلسہ مزار قائد سے متصل باغ جناح میں اتوار 18 اکتوبر کو شام 04:30 بجے منعقد کیا جائے گا۔ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نوائے وقت / نمائش عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار) اور جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور یا نیو ٹاؤن سے طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نورانی سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے بائیں جانب شہید ملت اور جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار / بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ریگل سے نیو ایم اے جناح کوریڈور 3 تک عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بس، منی بس اور دیگر ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی۔ ہیوی گاڑیاں نشتر روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے سولجر بازار نمبر 1 بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی اور گرومندر جبکہ شارع قائدین سے سوسائٹی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 892437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش