QR CodeQR Code

کامران خان کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید، ماضی یاد دلا دیا

16 Oct 2020 21:25

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور سے نکلنے کے بعد ایک جگہ اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ معتبر پارلیمنٹ نہیں بلکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے لائی گئی پارلیمان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر تجزیہ کار اور معروف صحافی کامران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایسی بات یاد کروا دی کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن بھی پریشان ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں اپوزیشن اتحاد کا پہلا پاور شو جاری ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور سے نکلنے کے بعد ایک جگہ اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ معتبر پارلیمنٹ نہیں بلکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے لائی گئی پارلیمان ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیئر صحافی کامران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بیوقوف بنانے کی بھی کوئی حد شمار ہو! کوئی مولانا صاحب کو یاد دلائے، یہ وہی پارلیمنٹ ہے جس سے آپ نے ذاتی طور پر صدر پاکستان منتخب ہونے کے لئے ووٹ مانگا تھا، اسی پارلیمنٹ سے وفاداری کی قسم کھائی تھی، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی اڑھائی سال سے اس پارلیمنٹ کی شان بڑھا رہے ہیں، تقاریر کر رہے اور قوانین بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892440/کامران-خان-کی-مولانا-فضل-الرحمان-پر-کڑی-تنقید-ماضی-یاد-دلا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org