QR CodeQR Code

گوجرانوالہ، کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود، قائدین کی آمد جاری

16 Oct 2020 22:00

جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے جیالے، متوالے اور چاہنے والے سب ہی اپنے قائدین کو سننے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم رہنما شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی سمیت دیگر رہنما پہنچ گئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما جلسے کے شرکا کو گرمانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی پر جوش تقاریر جاری ہیں، جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے ساتھ ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے پہلوانوں کے شہر میں سیاسی دنگل کا آغاز ہو گیا ہے، جناح اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے جلسہ گاہ کی رواں دواں ہیں۔ گوجرانوالہ اسٹیدیم میں جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے جیالے، متوالے اور چاہنے والے سب ہی اپنے قائدین کو سننے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم رہنما شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی سمیت دیگر رہنما پہنچ گئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما جلسے کے شرکا کو گرمانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی پر جوش تقاریر جاری ہیں، جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے ساتھ ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ جناح اسٹیڈیم میں پنڈال کارکنوں سے بھرا ہوا ہے۔ شہر شہر سے کارکنوں کے قافلے پہلوانوں کے شہر پہنچ گئے ہیں۔

پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کر رہے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج سے لیگی قیادت شرکا کا لہو گرما رہی ہے۔ اس سے قبل وزیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم سلیکٹڈ نظام کے خلاف باہر نکلے ہیں وزیرآباد میں استتقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشرف کی امریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ضیاالحق کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ نظام کا بھی مقابلہ کریں گے اور جمہوریت بحال کریں گے۔ لالہ موسیٰ سے وزیر آباد تک جیالے نظر آ رہے ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ گوجرانوالی روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کرب میں مبتلا ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے میدان میں کام  کرے کوئی کسی کی ٹانگیں نہ کھینچے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، عام انتخابات ہونے چاہییں اور عوام کو اپنے رہنما منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سےلائی گئی ہے، اب تو حکمران ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892441/گوجرانوالہ-کارکنوں-کی-بڑی-تعداد-جلسہ-گاہ-میں-موجود-قائدین-ا-مد-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org