QR CodeQR Code

سارے ڈاکو اکھٹے ہو جاتے ہیں کہ کہ انکو معاف کر دیں

این آر او آسان مگر تباہی کا راستہ ہے، بدقسمتی سے ہمارا ویژن دھندلا ہوچکا ہے، عمران خان

16 Oct 2020 22:12

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، عوام کے سامنے اپوزیشن روز بروز بے نقاب ہو رہی ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل پر جلد قابو پالیں گے، عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، ڈاکوؤں کو این آر او دینے سے زندگی آسان ہو جائے گی، لیکن یہ ملک کے لیے تباہی کا راستہ ہے، جو میں اختیار نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، عوام کے سامنے اپوزیشن روز بروز بے نقاب ہو رہی ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل پر جلد قابو پا لیں گے، عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے، حماد اظہر اور فخر امام کو چینی گندم کے بحران پر قابو پانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے نسٹ اسلام آباد میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت اور خوش آئند چیز ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنا رہے ہیں، بدقسمتی سے اداروں میں کوآرڈی نیشن کی کمی نظر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قومیں طے کرتی ہیں کہ ہمیں کدھر جانا ہے، بدقسمتی سے ہمارا ویژن دھندلا ہوگیا ہے، یہ چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ پیسہ بنانا ہے، ہم ہمیشہ آسان راستے کی طرف جانے کو پسند کرتے ہیں، میرے سامنے بھی آسان اور مشکل راستے ہیں، سارے ڈاکو اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ ان کو معاف کر دو اور این آر او دے کر سمجھوتہ کر لو، یہ آسان راستہ ہے، جس سے زندگی آسان ہو جائے گی اور ہم بھی پارلیمنٹ میں آرام سے تقریریں کریں گے اور باقی 3 سال بھی گزر جائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ این آر او دینا اور سمجھوتہ کرنا آسان تو ہے مگر تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا اور مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے جاتے ہیں، اس وقت ملک صحیح راستے پر جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892442/این-ا-ر-او-ا-سان-مگر-تباہی-کا-راستہ-ہے-بدقسمتی-سے-ہمارا-ویژن-دھندلا-ہوچکا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org