0
Friday 16 Oct 2020 23:22

ڈی آئی خان، پی ایس او پمپ کے دفتر میں دھماکہ

ڈی آئی خان، پی ایس او پمپ کے دفتر میں دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ایس او پٹرول پمپ کے دفتر کے اندر پراسرار دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ بنوں روڈ پہ ڈائیوو ٹرمینل کے سامنے واقع پی ایس او کے پٹرول پمپ کے دفتر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دفتر اور ملحقہ کمرے کی دیواریں زمین بوس ہو گئیں، جبکہ کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے دور دور تک جاگرے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہ پہنچ چکی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کے مقام کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ پٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ہوا والی ٹینکی کے پھٹنے سے ہوا ہے، جو کہ دفتر کی دیوار کے ساتھ نصب تھی تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش