QR CodeQR Code

دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافے کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے

ماضی کی ناکام دہشتگرد تنظیمیں انڈیا کی مدد سے دوبارہ منظم ہو رہی ہیں، ضیا لانگو

16 Oct 2020 23:58

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اورماڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ اورماڑہ واقعہ کی ذمہ داری براس نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔ صوبے کے امن کو خراب کرنے کے لئے انڈیا پیسہ خرچ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافے کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا سالانہ 5 سو ملین ڈالر صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر خرچ کر رہا ہے۔ یہ وہی دہشتگرد گروہ ہیں جو ماضی میں ناکام ہوئے، اب دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اورماڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ اورماڑہ واقعہ کی ذمہ داری براس نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔ صوبے کے امن کو خراب کرنے کے لئے انڈیا پیسہ خرچ کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی ناکام دہشتگرد تنظیمیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ دور حکومت میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، ہمارا ایک ہی دشمن اور ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بلوچستان کی 700 کلومیٹر کی سرحد لگتی ہے، اس لیے ایک ساتھ آپریشن نہیں ہو سکتا۔ سرحد پار سے انہیں روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جہاں بھی کوئی کارروائی کرینگے، ہم ان کے خلاف وہیں آپریشن کرینگے ان واقعات میں کمی ضرور آئی ہے مگر مکمل طور پر اس کا خاتمہ نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے کہ ہمارے طاقتور دشمن ملک کی کوششوں کے باوجود ہماری فورسز نے دہشتگردی کو اپنی جانوں کی قربانی دے کر ناکام بنایا۔
 


خبر کا کوڈ: 892459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892459/ماضی-کی-ناکام-دہشتگرد-تنظیمیں-انڈیا-مدد-سے-دوبارہ-منظم-ہو-رہی-ہیں-ضیا-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org