QR CodeQR Code

جماعت اسلامی امریکہ کیخلاف 16 ستمبر کو ملک گیر ریفرنڈم کرائے گی

3 Aug 2011 23:19

اسلام ٹائمز:لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈرون حملوں، معاشی آزادی اور پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لیے 16 ستمبر کو ملک گیر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ جماعت اسلامی کی منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی امریکہ کے خلاف 16 ستمبر کو ملک گیر ریفرنڈم کرائے گی۔ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈرون حملوں، معاشی آزادی اور پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لیے 16 ستمبر کو ملک گیر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ جماعت اسلامی کی منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے تمام شعبہ جات قومی ریفرنڈم میں معاونت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین، اعلٰی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز، میڈیا ماہرین اور علمائے کرام پر مشتمل قومی وصوبائی نگران کمیشن قائم کیے جائیں گے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نائن الیون کے امریکی ڈرامہ کی مناسبت سے 11 سے 15 ستمبر کے دوران ریفرنڈم مہم چلائے گی۔ ریفرنڈم کے حق میں رائے عامہ بنانے کے لئے تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 89246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89246/جماعت-اسلامی-امریکہ-کیخلاف-16-ستمبر-کو-ملک-گیر-ریفرنڈم-کرائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org