QR CodeQR Code

اپوزیشن نے جتنا پیسہ لگایا انہیں اس کا اتنا ریسپانس نہیں ملا، فواد چودھری

17 Oct 2020 00:38

اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جناح اسٹیڈیم میں صرف 27 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت 15 سے 18 ہزار افراد اسٹیڈیم میں موجود ہیں، گیارہ جماعتیں مل کر بھی اتنے سے لوگ لائی ہیں تو اس جلسے کو کامیاب نہیں کہا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی اتنے سے لوگ لائی ہیں ایسے جلسے کو کامیاب نہیں کہا جاسکتا، اپوزیشن نے جتنا پیسہ لگایا گیا انہیں اس کا اتنا ریسپانس نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم میں صرف 27 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت 15 سے 18 ہزار افراد اسٹیڈیم میں موجود ہیں، گیارہ جماعتیں مل کر بھی اتنے سے لوگ لائی ہیں تو اس جلسے کو کامیاب نہیں کہا جاسکتا، اپوزیشن نے جتنا پیسہ لگایا انہیں اس کا اتنا ریسپانس نہیں ملا، اب ان لوگوں کو ناکام جلسے کی ذمہ داری کسی پر تو عائد کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ پوری دنیا میں معیشت کا سکڑنا ہے، پاکستان کورونا وبا میں کافی محفوظ ہے، مہنگائی کی لہر سے جلد باہر آ جائیں گے لیکن کورونا اگر پھیلا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی کیوں کہ جلسے میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ صرف کیسز اور پیسے بچانا ہے۔ اسی ضمن میں پنجاب حکومت کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا، 25 ہزار سے زیادہ افراد گراؤنڈ میں نہیں بیٹھ سکتے، آدھے سے زیادہ اسٹیڈیم خالی ہے، اسٹیڈیم نہیں یہ جیلوں میں کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، گیارہ گیدڑ مل کر ایک شیر کو گھیرنے آئے تھے پھر بھی ناکام رہے۔


خبر کا کوڈ: 892462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892462/اپوزیشن-نے-جتنا-پیسہ-لگایا-انہیں-اس-کا-اتنا-ریسپانس-نہیں-ملا-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org