QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

17 Oct 2020 00:49

ایس یو سی کے سربراہ نے دو واقعات میں جام شہادت نوش کرنیوالے ایف سی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز ایک کیپٹن اور 6 فوجی سپاہیوں سمیت 20 قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تبارک و تعالٰی تمام شہداء کے درجات متعالی فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان اور وزیرستان میں ایف سی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز اور ایک کیپٹن سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی دہشت گردانہ حملوں میں شہادت کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ہر دو واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز ایک کیپٹن اور 6 فوجی سپاہیوں سمیت 20 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوٸے دُعا کی کہ اللہ تبارک و تعالٰی تمام شہداء کے درجات متعالی فرماٸے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماٸے۔


خبر کا کوڈ: 892464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892464/علامہ-ساجد-نقوی-کا-سکیورٹی-اہلکاروں-کی-شہادت-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org