0
Saturday 17 Oct 2020 00:49

علامہ ساجد نقوی کا سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کا سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان اور وزیرستان میں ایف سی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز اور ایک کیپٹن سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی دہشت گردانہ حملوں میں شہادت کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ہر دو واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز ایک کیپٹن اور 6 فوجی سپاہیوں سمیت 20 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوٸے دُعا کی کہ اللہ تبارک و تعالٰی تمام شہداء کے درجات متعالی فرماٸے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماٸے۔
خبر کا کوڈ : 892464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش