QR CodeQR Code

حکومت نے بیرون ملک سے گندم خرید کر 30 لاکھ ٹن کے شارٹ فال کو پورا کرلیا

17 Oct 2020 01:46

گزشتہ روز حکومت نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو روس سے مزید 3 لاکھ ٹن گندم 282.50 ڈالر فی ٹن قیمت پر خریدنے کی منظوری دے دی جب کہ وزارت 1 لاکھ 79 ہزار ٹن پہلے ہی خرید چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت اور نجی شعبہ نے ملک میں آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں بیرون ملک سے 29 لاکھ ٹن گندم خریداری کر کے ملکی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کے شارٹ فال کو پورا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو روس سے مزید 3 لاکھ ٹن گندم 282.50 ڈالر فی ٹن قیمت پر خریدنے کی منظوری دے دی جب کہ وزارت 1 لاکھ 79 ہزار ٹن پہلے ہی خرید چکی ہے، اس کے علاوہ ٹی سی پی نے بھی مجموعی طور پر 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے ٹینڈر منظور کرلئے ہیں اور یوں سرکاری سطح پر 14 لاکھ 79 ہزار ٹن گندم خرید لی گئی جس میں سے 1 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کراچی پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب نجی شعبہ نے مجموعی طور پر 14 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم خریدی ہے جس میں سے 5 لاکھ 20 ہزار ٹن کراچی پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گندم کی ملکی پیداوار میں تقریبا 30 لاکھ ٹن کا شارٹ فال تھا جو 29 لاکھ 19 ہزار ٹن گندم امپورٹ سے پورا ہو گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گندم اور آٹا بحران میں نمایاں کمی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 892469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892469/حکومت-نے-بیرون-ملک-سے-گندم-خرید-کر-30-لاکھ-ٹن-کے-شارٹ-فال-کو-پورا-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org