0
Saturday 17 Oct 2020 01:56

حکومت نے غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف ایکشن لے لیا

حکومت نے غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف ایکشن لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف ایکشن لے لیا۔ سی اے اے نے کورونا وائرس کے اعلان کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔ سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے قطر ایئرویز پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا، ایئر لائن مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ و دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ سول ایوی ایشن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ بعض ایئر لائنز، ایئر پورٹس پر اور دوران پرواز احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، تمام ائیر پورٹ منیجرز کو کارروائی کیلئے تحریری احکامات جاری کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 892471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش