QR CodeQR Code

کرم، غیر سرکاری تنظیم کیجانب سے مویشیوں کی تقسیم میں بے قاعدگیاں

18 Oct 2020 00:26

پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی ضلع کرم کے سینیئر نائب صدر حاجی جمیل طوری، عاشق حسین، رشید حسین اور دیگر نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کیجانب سے بیوہ خواتین میں تقسیم ہونیوالی بکریاں حقداروں کی بجائے من پسند افراد اور رشتہ داروں میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو کہ بیواؤں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے عمائدین نے کہا ہے کہ غیر سرکاری تنظیم ایف اے او (FAO) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے بیوہ خواتین میں تقسیم کی جانے والی بکریاں حقداروں کی بجائے رشتہ داروں اور من پسند افراد میں تقسیم ہونے لگی ہیں، لہذا متعلقہ حکام نوٹس لیں۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی ضلع کرم کے سینیئر نائب صدر حاجی جمیل طوری، عاشق حسین، رشید حسین، عظمت علی، محمد صادق، رشید خان اور دیگر نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے بیوہ خواتین میں تقسیم ہونے والی بکریاں حقداروں کی بجائے من پسند افراد اور رشتہ داروں میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو کہ بیواؤں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892474/کرم-غیر-سرکاری-تنظیم-کیجانب-سے-مویشیوں-کی-تقسیم-میں-بے-قاعدگیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org