QR CodeQR Code

لاہور، یومِ شہادتِ امام حسنؑ کا جلوس اختتام پذیر ہوگیا

17 Oct 2020 09:04

جلوس محلہ شیعاں سے گجرگلی، اندرون موچی دروازہ، لال کھوہ، چوک نواب صاحب، اندرون اکبری منڈی، محلہ خرادیاں، پرانی کوتوالی، عقب مسجد وزیرخان، جوہٹہ مفتی باقر، نثار حویلی، مبارک حویلی سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب اور پھر محلہ شیعاں میں آ کراختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم شہادت نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں اندرون شہر موچی دروازہ سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس شبیہہ تابوت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گزشتہ رات سوا بارہ بجے محلہ شیعاں آکر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس عزا میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور نواسہ رسول کو پرسہ پیش کیا۔ شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے شبیہہ تابوت کا جلوس اندرون موچی دروازہ حسینیہ ہال محلہ شیعاں سے برآمد ہوا، برآمدگی سے قبل مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس شبیہ تابوت برآمد ہوا۔ جلوس میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

عزاداروں نے راستے بھر ماتم اور نوحہ خوانی کی۔ عزاداروں کیلئے دودھ، شربت، چائے اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔ جلوس محلہ شیعاں سے گجرگلی، اندرون موچی دروازہ، لال کھوہ، چوک نواب صاحب، اندرون اکبری منڈی، محلہ خرادیاں، پرانی کوتوالی، عقب مسجد وزیرخان، جوہٹہ مفتی باقر، نثار حویلی، مبارک حویلی سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب اور پھر رات سوا بارہ بجے کے قریب محلہ شیعاں میں آ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شرکت کرنیوالوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 892494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892494/لاہور-یوم-شہادت-امام-حسن-کا-جلوس-اختتام-پذیر-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org