0
Saturday 17 Oct 2020 14:03

نواز شریف کا اب لندن سے سیاسی جنازہ ہی آئے گا، شیخ رشید

نواز شریف کا اب لندن سے سیاسی جنازہ ہی آئے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن سے سیاسی جنازہ آئے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، گزشتہ روز انہوں نے 11 بار قمر جاوید باجوہ کا نام لیا، پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے، پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اب نواز شریف کی سیاست دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی، بلکہ ان کا سیاسی جنازہ ہی لندن سے آئے گا، واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں 31 دسمبر سے 20 فروری تک آپ کے 15 لوگ آپ کی جماعت چھوڑ جائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ مریم کو لندن آنے دیا جائے، ان کی تقریر کو بھارت میں دکھایا گیا، بھارت میں بانی ایم کیو ایم  کو وہ کوریج نہیں ملی جو نواز شریف کو ملی، اگر نواز شریف کا یہی رویہ رہا تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 892547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش