0
Saturday 17 Oct 2020 14:04

کل 15 سے 18 ہزار لوگ تھے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، فواد چودھری

کل 15 سے 18 ہزار لوگ تھے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ جلسہ میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے تحریر کیا کہ جلسے میں اداروں کےخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے پی ڈی ایم کے جلسے کے بارے میں کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ گیارہ نوسر باز اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے یہ سارے اکٹھے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گوجرانوالہ جلسے میں منہ کی کھانا پڑی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی ریلیف، سہولت اور بہتری کا ایجنڈا نہیں، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کے ساتھ سودا کیا جائے۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ عمران خان نہ تو سودا کرے گا اور نہ کرپشن کیسز میں نرمی، ہم کہیں زیادہ لوگ لائیں گے مگر وہ عوامی فلاح کے لیے جمع ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 892548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش