QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردی کے ہر واقعہ میں بھارت ہی ملوث ہوتا ہے

امداد لے کر کام کروانے کا زمانہ گزر گیا، ڈاکٹر معید یوسف

17 Oct 2020 14:09

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں بھارت کے فٹ پرنٹس موجود ہیں، پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھی بھارت ملوث ہے، امریکہ افغانستان سے فوجیں ذمہ دارانہ طریقے سے باہر نکالے، کشمیر پر بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور شرائط بھی سامنے رکھ دی ہیں، بھارت پر واضح کیا ہے کہ کشمیر پر 5 اگست کا اقدام واپس لے، کشمیر کا فوجی محاصرہ بند، نظر بند قیادت کو رہا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیانیہ امن اور اقتصادی ترقی ہے، دہشتگردی میں بھارت کے فٹ پرنٹس موجود ہیں، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے، امریکہ افغانستان سے فوجیں ذمہ دارانہ طریقے سے باہر نکالے۔ تفصیلات کے  مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ امن اور اقتصادی ترقی ہے جس پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور شرائط بھی سامنے رکھ دی ہیں، بھارت پر واضح کیا ہے کہ کشمیر پر 5 اگست کا اقدام واپس لے، کشمیر کا فوجی محاصرہ بند، نظر بند قیادت کو رہا کرے۔
 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شاید ہی دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہو جس میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد نہ ملے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ افغان مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر فوجوں کا انخلا غیر ذمہ درانہ اقدام ہوگا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی بھارت کے حوالے سے اپنے قومی بیانئے کو نہایت سوچ سمجھ کر بیان کرنا چاہئے، پاکستان اقتصادی ترقی اور امن کا خواہاں ہے جس کیلئے امریکہ اور چین سمیت تمام ممالک کو پارٹنر شپ کی پیشکش کی ہے۔ امداد لے کر کام کروانے کا زمانہ گزر گیا۔


خبر کا کوڈ: 892549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892549/امداد-لے-کر-کام-کروانے-کا-زمانہ-گزر-گیا-ڈاکٹر-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org