QR CodeQR Code

کراچی، فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں صفائی کے دوران 6 مزدور جاں بحق

17 Oct 2020 15:12

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 892560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892560/کراچی-فیکٹری-کے-کیمیکل-ٹینک-میں-صفائی-دوران-6-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org